تازہ ترین

جمعہ، 25 ستمبر، 2020

وارڈ ممبران نے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا

دیوبند.دانیال خان(یو این اے نیوز 25ستمبر 2020)نگر پالیکا پریشد دیوبند کے وارڈ ممبران نے سماجوادی پارٹی کے ضلع نایب صدر توفیق احمد جگی اور سینئر لیڈرسید حارث کی سربراہی میں ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار سے ملاقات کر اپنے اپنے وارڈوں کے مسائل بتاتے ہوئے در پیش مسائل کو حل کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
فوٹو۔ میمورنڈم دیتے ہوئے وارڈ ممبر



نگر پالیکا پریشد دیوبند کے متعدد وارڈ ممبران نے دوران ملاقات ایس ڈی ایم کو بتایا کہ شہر کے تقریبا تمام وارڈوں کے حالات ایک جیسے ہی ہیں جگہ جگہ سڑکیں اور نالوں کی پلیا ٹوٹی ہوئی ہیں،لائٹ کا انتظام بھی درست نہیں ہے جس سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے


،ساتھ ہی کئی وارڑوں میں پینے کے پانی میں ریت ملا ہوا آ رہا ہے جس کے سبب لوگوں کے بیمار پڑنے کا خطرہ بنا ہوا ہے انہوں نے ایس ڈی سے سڑک،پلیا اور بور ویل وغیرہ  کی مرمت کروائے جانے کا مطالبہ کیا۔اس دوران انہوں نے ایک میمورنڈم بھی ایس ڈی ایم کو سونپا۔ میمورنڈم دینے اور ملاقات والوں میں شاہد حسن،آصف،اسلم،واجد،مستقیم،عاقل اور سمیر وغیرہ تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad