تازہ ترین

جمعہ، 25 ستمبر، 2020

بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کارکنان کااحتجاج

دیوبند.دانیال خان
 سابق ریاستی وزیر وکانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر شایان مسعود کی قیادت میں کانگریس پارٹی کارکنان نے بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں  کی پر زور مخالفت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔بعد ازاں کارکنان نے ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر ایحک میمورنڈم ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار کے توسط سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ارسال کیا۔اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شایان مسعود نے کہا کہ جب سے مودی حکومت اقتدار میں آئی ہے تب سے ملک دشمن طاقتیں ملک کے اتحاد اور سالمیت کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں جنکی بی جے پی پشت پناہی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارپوریٹ گھرانوں کے ہاتھوں ملک کی املاک کو فروخت کرنا اور پبلک سیکٹر کی نجکاری کرناچاہتی ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت سے لیبر قانون میں ہوئی تبدیلی،کسانوں سے متعلق پارلیمنٹ میں پاس کرائے گئے تین قانون کو بلا تاخیر واپس لینے اور ریلوے کی نجکاری پر روک لگائے جانے کا مطالبہ کیا۔چودھری راج سنگھ اور اجے تیاگی نے کہا کہ ریلوے اور پرائیویٹ سیکٹر کی نجی کاری و کسان مخالف بل مودی حکومت کی تاناشاہی کو ظاہر کرتا ہے،مودی حکومت نے کارپوریٹ حامی کسان بل لاکر ملک کے کسانوں پر حملہ کرنے کا کام کیا ہے


 اس قانون کے نافذ ہونے سے کھیتی پر کارپوریٹ گھرانوں کا قبضہ ہو جائے گا۔نیتا مظاہر حسن،ریحان قریشی اور عبدالقادر تیاگی نے مشترکہ طور پر کہا کہ  بی جے پی کو کسان اور نوجوانوں کی بات سننی پڑیگی اور ان کے مسائل حل کرنے ہونگے

،اگر حکومت نے ایسا نہیں کیا تو کانگریس پارٹی سڑکوں پر اتر کر تحریک چلانے کو مجبور ہوگی،انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر دیا ہے،ایسا لگتا ہے کہ حکومت نوجوانوں کے تئیں غیر ذمہ دار ہے،بی جے پی صرف اور صرف بڑے کاروباریوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے،جو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا،کانگریس پارٹی نے اس کی مخالفت میں سڑک سے لیکر پارلیمنٹ تک احتجاج شروع کر دیا ہے۔احتجاجی مظاہرہ میں کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad