تازہ ترین

جمعہ، 25 ستمبر، 2020

سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر نے پی ڈبلو ڈی گیسٹ ہاؤس پر کارکنان کے مسائل سنے

دیوبند25/ ستمبر (دانیال خان)سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر نے پی ڈبلو ڈی گیسٹ ہاؤس پر کارکنان کے مسائل سنے اور ان کے ازالہ کے لئے ایس ڈی ایم سے ملاقات کی۔کارکنان کے مسائل سننے کے بعد سابق ایم ایل اے ششی بالا پنڈیر نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ناکام ثابت ہوئی ہے،
فوٹو۔ ایس ڈی ایم سے ملاقات کرتے ہوئے ششی بالا پنڈیر و دیگر


عام آدمی کے مسائل سے بی جے پی لیڈران کو کچھ لینا دینا نہیں ہے،ریاست میں عریب،مذدور،نوجوان،خواتین اور کسان کا استحصال کیا جا رہا ہے،عوام کرپشن کی چکی میں پسنے کو مجبور ہے اور بی جے پی حکومت ترقی کے نام پر صرف کاغذی گھوڑے دوڑانے کا کام کر رہی ہے۔



بعد ازاں ششی بالا پنڈیر نے ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر علاقہ کی عوام کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا،اس موقع پر شکندر،کلیم،مہتاب،طیب،ریاست پہلوان،ببل تیاگی،رام کشن اور سلمان قریشی وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad