تازہ ترین

ہفتہ، 26 ستمبر، 2020

جونپور کے کھیتا سرائے میں دو منہ والے بچے کو خاتون نے جنم دیا ،تصویر وائرل

جونپور ۔(یو این اے نیوز 26ستمبر 2020)نگر پنچایت کھیتاسرائے میں واقع ماں درگا دیوی اسپتال میں ڈاکٹر اشوک کمار پانڈے کی نگرانی میں دو منہ والے بچے کی پیدائش ہونے سے پورے علاقے میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ،جسے  جمعہ کی صبح سے شام تک لوگوں کا دو منہ والے بچے کو دیکھنے کے لئے  بھیڑ جمع رہی ،


اس تعلق سے ڈاکٹر پانڈے نے بتایا کی ددکھورا گاؤں رہائشی میرا، بیوی سنجے درد زہ کی تکلیف کی وجہ سے کئی علاقائی اسپتال میں علاج کےلئے گئیں۔جہاں معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ایڈمٹ کرنے سے صاف انکار کردیا ،جہاں ہمنے درد زہ میں  تڑپ رہی خاتون کو علاج کےلئے  اپنے اسپتال میں بھرتی کر کے نارمل ڈلیوری کرائی ، جسمیں زچہ بچہ صحت مند تھے۔


نوزائیدہ بچے کی خاص دیکھ بھال کےلئے ڈاکٹر پانڈے نے جمعہ کی شام تقریبا 7بجے ضلع اسپتال اپنے یہاں سے بھیج دیا ،واضح رہے جمعہ کےروز ڈاکٹر پانڈے کے اسپتال میں دو منہ والے بچے کو دیکھنے کی بھیڑ لگی ہوئی تھی جسکی وجہ سے اسپتال کے کارکنوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad