تازہ ترین

اتوار، 27 ستمبر، 2020

مسجد سہلہ کے امام جماعت آيۃ اللہ سید محمد حسین طباطبائی الحکیم انتقال کر گئے

ایک عالم کی موت عالم کی موت ہے، عراق کے معروف عالم دین اوربزرگ شخصیت حجۃ الاسلام آيۃ اللہ سید محمد حسین طباطبائی الحکیم کا مختصر علالت کے بعد نجف میں انتقال ہو گیا ہے۔


شیعہ قوم کی رپورٹ کے مطابق، نہایت افسوس ناک خبر کہ عالم ربانی آيۃ اللہ محمد حسين طباطبائی الحکیم کا مختصر علالت کے بعد نجف اشرف عراق میں انتقال ہو گیا ہے۔


آپ نے بہت سی علمی خدمات انجام دیں جن میں ابرز یہ ہے کہ مسجد سھلہ (کوفہ) میں امام جماعت کے فرائض انجام دیتے تھے۔آپ عالم با عمل، منکسر المزاج، اور خلوص کا پیکر تھے۔ جب بھی کوئی ملاقات کرتا آپ نہایت خلوص کے ساتھ ملتے اور وعظ و نصیحت کرتے۔



ہم اس عظیم شخصیت کے سانحہ ارتحال پر تمام عالم اسلام، مراجع عظام، علماء كرام اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور بارگاہ خدا وندی میں دعا گو ہیں کہ مرحوم و مغفور کوجوار رحمت میں جگہ عطا فرما کر ان کے URDU DAILY AAGتمام پسمانگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور علماء کا سایہ ہمارے سروں پہ باقی رکھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad