تازہ ترین

ہفتہ، 12 ستمبر، 2020

جونپور میں درد ناک حادثہ:کمرے میں آگ لگنے سے ماں سمیت دو بچوں کی زندہ جلنے سے موت

جونپور ۔(یو این اے نیوز 12ستمبر 2020) ضلع میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔  ایک کمرے میں آگ لگنے سے تین کی موت ہوگئی۔  مرنے والوں میں ماں سمیت اسکے دو بچے شامل ہیں۔


ہفتہ کی سہ پہر کو جون پور ضلع کے  مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے سوئیتھا گاؤں میں شارٹ سرکٹ کے باعث کمرے میں آگ لگ گئی۔ کمرے میں سو رہی  ماں سویتادیوی (30) ، بیٹا دیویانش (3) اور دگ وجیۓ (نو ماہ) زندہ جل گئے یہ واقعہ دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا۔


 منوج کمار ، ضلع کے مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے سوئیتھا گاؤں کے رہائشی ہیں ، وہ گاؤں میں سرکاری راشن کی دوکان دیکھتے ہیں۔ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد ، بیوی سویتا دیوی (30) کمرے میں سونے کے لئے اپنے بیٹے دویانش (3) اور دگ وجیۓ (9 ماہ) کے ساتھ چلی گئیں۔  منوج گاؤں کے پوکھرے پر چلے گئے تھے ، جب کہ کنبہ کے دیگر افراد بھی اپنا  کام کررہے تھے۔


اچانک  قریب ساڑھے بارہ بجے کمرے سے  تیز دھواں نکلنے پر  اہل خانہ کی نظر پڑی ۔تو وہ دروازہ پیٹ پیٹ کر کمرے کے اندر سورہی ماں اور اسکے بیٹے کو جگانے لگے   کافی کوششوں  کے بعد بھی دروازہ نہیں کھلا ، تو کنڈی  توڑ کر لوگ اندر پہنچے  تو دیکھا وہا بھیانک طریقے سے آگ لگی ہوئی ہے


 بجلی کا سامان اور تارجل رہا تھا۔ لکڑی کا بیڈ اور فرنیچر سمیت سب آگ میں جل گئے تھے سویتا اور دیویانش کی موت ہوگئی چکی تھی۔  دگ وجیۓ سانس لے رہا تھا۔  جلدی میں اسے مڑیاہوں سی ایچ سی پہنچایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad