تازہ ترین

جمعہ، 25 ستمبر، 2020

جونپور :بدمعاشوں نے 13لاکھ روپیہ کے لیں دین کو لیکر جلال الدین کا گلا کاٹا ۔پولیس نہیں کررہی ہے کاروائی ،ویڈیو وائرل

جون پور۔(یو این اے نیوز 25 ستمبر 2020)کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے رانی مئو گاؤں رہائشی جلال الدین ولد عبداللہ کو آج کچھ بدمعاشوں نے چاقو سے گلا کاٹ کر لہو لہان کردیا ،اطلاع کے مطابق جلال الدین رہائشی رانی مئو مچھلی کا کاروبار کرتا ہے ،جلال الدین کا بیان ایک وائرل ویڈیو میں زخمی حالت میں اسکے ساتھیوں نے لیا ہے 

جسمیں جلال الدین نے کہا کہ اسکا 13لاکھ روپیہ ہاشم ولد واحد ،رہائشی رسول پور صبر حد اور عبد سلام  ولد عبد الباقی کے پاس باقی تھا ،جلال الدین نے پیسہ کا مطالبہ کیا تو ان لوگوں نے جلال الدین کو پنولی تھانہ کھٹہن لے گئے اور چاقو سے گلا کاٹنے لگے  مینے اپنے بچاؤ میں انکو دھکا دیا اور وہاں سے سامنے موجود دیواکر ٹنٹ ہاؤس کی طرف بھاگا وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کیا تو وہ لوگ وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔کسی طرح فورا ابتدائی علاج کےلئے اسپتال لے جایا گیا، 


جہاں سے بہتر علاج کے لئے ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا ،اطلاع کے مطابق خبر لکھے جانے تک متاثرہ شخص کے بیان ہونے کے باوجود کھیتاسرائے پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی تھی ۔واضح رہے اسوقت جون پور ضلع جرائم کی فہرست میں کئی ضلعوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گزشتہ ایک ہفتہ میں چار چار قتل اور لوٹ پاٹ کے کئی حادثے سامنے آچکے ہیں جس سے عوام میں خوف کا ماحول بنا ہوا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad