تازہ ترین

اتوار، 27 ستمبر، 2020

جونپور :تنازعہ کے چلتے 22گھنٹے بعد مختار کی لاش کو دوسرے گاؤں میں لے جاکر دفن کیا گیا

  جونپور ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 27 ستمبر 2020) تھانہ سرائے خواجہ کے علاقہ مولانا پور گاؤں میں قبرستان کے تنازعہ کو لیکر  22 گھنٹے تک گھر میں لاش رکھی رہی ۔  بات نہیں بن سکی تو اہل خانہ کے لوگوں نے  ہفتے کے روز لاش کو دوسرے گاؤں لے جا کر  دفن کیا۔ اس معاملے پر دونوں جماعتوں کے مابین زبردست نوک جھونک ہوئی ، لیکن کوئی اعلی افسر نہیں پہنچا۔

 مولانا پور گاؤں رہائشی مختار کا (58) جمعہ کی شام انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے اہل خانہ کے پاس ایک نجی زمین تھی۔ جسمیں بارش کی وجہ سے کافی پانی بھرا ہوا تھا ۔اس لئے  کچھ لوگوں نے سامنے والے باغ میں میت کو دفنانے کے لئے قبر کھود دی۔  جب یہ معاملہ گاؤں کے ایک  اور برادری کے کنبہ کو ملی   تو وہ لوگ متحد ہوکر موقع پر پہنچ گئے۔   مرحوم کے لواحقین سے پوچھا ، کس کی اجازت پر یہاں پر  قبر کھودی گئی؟  

لوگوں نے بتایا کہ ان کے باپ دادا کئی سالوں سے یہاں دفن ہوتے چلے آئیں ہیں۔ دوسرے فریق  نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے لاش کو دفن کرنے نہیں دیا۔اس معاملے میں دونوں طرف کے لوگ آمنے سامنے ہوگئے۔  کافی دیر تک   نوک جھونک  اور گالی گلوچ ہوئی ۔بات نہیں بنی تو گاؤں کے لوگوں نے  اگلے دن شام کو اسی تھانے کے گاؤں چھتورہ (حسن پور) لے جاکر لاش کو دفن کردیا۔  اس معاملے کو لیکر مختار مرحوم کے گاؤں میں اب بھی تناؤ بنا ہوا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad