تازہ ترین

جمعہ، 25 ستمبر، 2020

جونپور بھرولی لائیو مڈر کے دو ملزم گرفتار

 جونپور۔ اسماعیل عمران (یو این اے نیوز  25ستمبر 2020)شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے بھرولی گاؤں میں سنیچر کی صبح ایک  نوجوان اسامہ کو گولی مار کر موت کی نید سلادینے اور اس کے والد اشتیاق پر گولی چلا کرشدید زخمی کرنے کا واقعہ پولیس کے لئے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔ 


 لائیو ہوئے اس قتل میں شامل دو ملزم کو مخبر کی اطلاع پر جمعرات کے روز کوتوالی پولیس نےجونپور سول کورٹ کے قریب گرفتار کرلیا  ہے ۔  پولیس تفتیش اور ضروری کارروائی میں جٹی ہوئی ہے


 اس سلسلے میں میڈیا کے سوال  پر انچارج انسپکٹر درگیش مشرا نے بتایا کہ گرفتاری کے لئے چھاپے ماری چل رہی ہے ۔
  دیگر ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے گزشتہ سنیچر کے روز پرانی رنجش اور زمینی تنازعہ کولیکر ایک ہی خاندان کے  لوگ آپس میں بھڑ گئے کہا سنی کے بعد مذکورہ گاؤں کے مولانا اخلاق قاسمی کا پوتا اپنے والد کی بندوق لیکر مقتول اسامہ اور اسکے والد پر گولی چلا دی جسمیں اسامہ کی موت ہوگئی،اسکے والد اشتیاق شدید طور پر زخمی ہوگئے جو ابھی زیر علاج ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad