تازہ ترین

ہفتہ، 12 ستمبر، 2020

جونپور :بیوی سے کہا سنی کے بعد نوجوان نے پھانسی لگاکر جان دی

  جونپور ۔(یو این اے نیوز 12ستمبر 2020) شیخن پور (ہردواری) گاؤں میں جمعہ کی صبح ایک مزدور  نوجوان نے اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر واقع ایک باغ میں درخت پر لٹک کر خودکشی کرلی۔  کہا جاتا ہے کہ خاندانی تنازعہ موت کو گلے لگانے کی وجہ ہے ۔


 مذکورہ گاؤں کا رہائشی اجے کمار پانڈے عرف وجے (26) سورت (گجرات) میں رہتا تھا اور وہیں نوکری کرتا تھا۔  صبح وہ یہ کہتے ہوئے گھر سے نکلا کہ اسے ٹوائیلٹ جانا ہے۔  اس نے گھر سے کچھ فاصلے پر باغ میں آم کے درخت پر رسی لگا کر خودکشی کرلی۔  گائوں کے لوگوں نے لاش کو لٹکا ہوا دیکھ کر شور مچایا۔  اس موقع پر دیہاتیوں کا ایک جم غفیر جمع ہوگیا۔  متوفی نوجوان کے لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ کورونا انفیکشن  کے دوران اجے گذشتہ ماہ سورت سے گھر آگیا  تھا۔  اسکی  اہلیہ پوجا سورت میں ہی رہ گئیں تھیں۔


  اس کی شادی  اسی تھانہ علاقہ کے سرساراگاؤں کے رہائشی انیل تیواری کی بیٹی سے سورت میں اسی سال  ہوئی تھی۔  جمعرات کی رات موبائل فون پر گفتگو کے دوران ، ان کی اہلیہ سے کہا  سنی ہو گئی۔  تب سے وہ تناؤ کا شکار تھا۔  اس حال میں اس نے خود کو پھانسی لگالی۔متوفی کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہو چکا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad