تازہ ترین

جمعہ، 25 ستمبر، 2020

جونپور :بچوں کو سلا رہی ہوں ،خود کھانا لے لو،بیوی کے اتنا ہی کہنے پر شوہر نے بیوی کا کلہاڑی سے کیا قتل ۔ملزم پولیس حراست میں

جونپور ۔(یو این اے نیوز 25 ستمبر 2020)ضلع کے شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مجڈیحا گاؤں میں جمعرات کی رات  کھانا نہ نکال کر دینے پر نوجوان نے بیوی کو کلہاڑی سے کاٹ ڈالا ۔موقع ہی اسکی موت ہوگئی. اس واقعے کے بعد شوہر  نے خود کو پھانسی دینے کی کوشش کی. آس پاس کے لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کو حادثے کی اطلاع دی . پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے. قتل  میں استعمال ہونے والی کلہاڑی کو بھی برآمد کر لیا گیا. مجڈیحا گاؤں رہائشی ساجد، کا تقریبا 6 سال پہلے، اعظم گڑھ کے بھادوں  گاؤں کی  رہائشی فریدہ نکاح ہوا تھا .

 ان کے پاس دو بچے ہیں عبید  (5)  شفا (3) سال. شادی کے چند دنوں کے بعد شوہر اور بیوی میں کہا سنی رہتی تھی. جسکی وجہ سے بیوی تین سال سے ہی اپنے والدین کے گھر ہی  رہ رہی تھی. ایک ماہ  پہلے، ساجد اسے اپنے  گھر لایا تھا. 

جمعرات کی رات تقریبا 11 بجے، ساجد کہیں سے گھر آیا اور بیوی سے کھانے کے لئے کھانا مانگا ،  بچوں کے ساتھ سوئی ہوئی بیوی نے  اپنے سے خود  کھانا لیکر شوہر سے کھانے کو کہا ، جس پر  ساجد بھڑک  اٹھا،  شوہر اور بیوی تنازعہ میں، ساجد نے بیوی کو کلہاڑی سے  حملہ کردیا ، سر اور گردن کے پاس کلہاڑی سے کئی وار کئے موقع پر فریدہ کی موت ہوگئی
چینج و پکارا سنکر  پڑوسی وہاں پہنچ گئے ،تو ساجد خود کو پھانسی لگانے کی کوشش کررہا تھا، لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور رسی کے ساتھ باندھ کر پولیس کو حادثے کی اطلاع  دی .


 اے ایس پی سیٹی  ڈاکٹر سنجے کمار نے کہا کہ کھانا کھانے اور کھلانے کو لیکر  شوہر اور بیوی میں تکرار ہوگئی شوہر نے بیوی کا کلہاڑی سے قتل کردیا   ،موقع پر پہنچی پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے ملزم کو حراست میں لے لیا اور ساتھ ہی ساتھ آلہ قتل کو بھی پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad