تازہ ترین

پیر، 28 ستمبر، 2020

جھارکھنڈ میں دس ہندو نوجوانوں نے بدلا اپنا مذہب۔گاؤں میں پولیس فورس تعینات!

 رانچی ۔(یو این اے نیوز 28!ستمبر 2020). اور مانجھی پرکھنڈ  بلاک کے گاگری پنچایت  کے چھپر ٹولہ  گاؤں میں مذہب تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا ہے. یہاں 10 نوجوانوں نے مذہب تبدیل کر لیا ہے . یہ نوجوان اپنا ہندؤ مذہب ترک کرکے عیسائی مذہب قبول کرلیا ہے . اس بات کی اطلاع ملتے ہی عیسائی مذہب قبول کرنے والے نوجوانوں کے گاؤں کے لوگوں میں غصہ پایا جارہا ہے ۔گاؤں کی پوجا کمیٹی کے چیف اور سرنا کمیٹی نے اتوار کو بیٹھک کر کے  فیصلہ  کیا ہے کہ نوجوان گرام سبھا کو  لکھ کر دیں کی  وہ عیسائی بن گئے ہیں. اس کے علاوہ، ایک کمیٹی بنائی گئی ہے،


 کہ  جو ان نوجوانوں کو کسی طرح مناکر اپنے سابقہ مذہب پر لانے کی کوشش کریگی۔ دیہی باشندوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ماہ بعد  دوبارہ میٹنگ منعقد کی جائے گی اور پھر فیصلہ کیا جائے گا کہ اگر یہ نوجوان اپنے آباؤ اجداد کے مذہب پر واپس نہیں آتے  تو پھر اگے کی حکمت عملی بنائی جائے گی ۔. گاؤں کے باشندوں کا کہنا ہے کہ گاؤں کا ایک نوجوان  16 سال پہلے  ہندو مذہب تبدیل  کرکے عیسائی مذہب اپنا لیا تھا. گاؤں کے نائب سربراہ  گووند ساہو نے کہا کہ نوجوان آدمی لوگوں کا جھاڑ پھونک سے علاج کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھاڑ پھونک اور علاج کے لئے، یہ لوگوں کو رانچی چرچ میں لے جایا کرتا تھا، اور انھیں ٹھیک کرنے کے بعد سمجھا تا تھا۔ کہ ان کی بیماری ان کے عیسائی مذہب قبول کرنے کی  وجہ سے ٹھیک ہوگئی ہے. 


اس کے بعد وہ عیسائی مذہب کو اپنانے کو کہتا تھا اور اسے عیسائی بنا لیتا تھا۔ اورمانجھی کے سربراہ بدھ رام  بیدیا نے کہا کہ مہندرا نے گزشتہ  پانچ سالوں میں 10 لوگوں کے  مذہب کو تبدیل کراچکا ہے ۔اس میٹنگ  میں،اور مانجھی کے سربراہ بدھرام بیدیا۔نائب سربراہ  جے گوونھ ساہو، گاگری  پنچایت کی مکھیہ سیتا دیوی، اور وارڈ کے رکن موجود تھے. گاؤں میں میٹنگ کے بعد ماحول گرما گیا ہے۔


  ڈی ایس پی صورت حال پر نظر رکھ رہے ہیں . ڈی ایس پی نے اتوار کو دو بار صورتحال کا جائزہ لینے گاؤں کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ، تھانہ ذمہ دار سے  سے بھی کہا گیا ہے کہ صورتحال پر نظر بنائے رکھیں  ۔ساتھ ہی گاؤں میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ہیں .واضح رہے کہ  ایکٹ کے سیکشن 5 کے تحت یہ ضرور ہیکہ ضلع مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر کوئی مذہب تبدیل نہیں کرے گا..


 مذہبی تبدیلی کے لئے ضلع مجسٹریٹ کی اجازت ضروری ہے۔ اگر کسی نے بغیر اجازت  کے مذہب کو تبدیل کر لیا ہے  تو اسے ضلع مجسٹریٹ کو سات دن کے اندر اندر تبدیلی مذہب اطلاع دینی ہوگی۔ اس صورت میں، اگر ایسا نہیں ہوا تو کارروائی سیکشن کے تحت ہوگی. -

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad