تازہ ترین

جمعہ، 11 ستمبر، 2020

کشن گنج اسمبلی حلقے میں راشٹریہ علماء کونسل کی مضبوطی سے مخالف پارٹیوں میں بے چینی: مولانا آفتاب اظہر صدیقی

    کشن گنج 11/ ستمبر (مظہر ربانی) کشن گنج اسمبلی حلقے میں راشٹریہ علماء کونسل کی مضبوطی اور بڑھتی مقبولیت کو دیکھ کر مخالف پارٹیوں میں بے چینی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مولانا آفتاب اظہر صدیقی صوبائی انچارج راشٹریہ علماء کونسل نے اپنے اخباری بیان میں اس بات کی وضاحت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خاص پارٹی جو مسلمانوں کے اتحاد کے نام پر مسلمانوں میں انتشار پھیلانے میں اہم رول ادا کرتی ہے،

 وہ کشن گنج کی ایک سیٹ پر ضمنی انتخاب میں جیت حاصل کرکے بڑے بڑے خواب دیکھ رہی ہے؛ حالانکہ زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے آنے والے اصل انتخاب میں جیتے ہوئے ایم، ایل، اے کا جیتنا مشکل ہی نہیں، ناممکن سا نظر آرہا ہے۔ مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے بتایا کہ کشن گنج ضلع کے ساتھ ساتھ کشن گنج اسمبلی حلقے میں راشٹریہ علماء کونسل کی یونٹ مضبوط ہورہی ہے، مولانا عبدالکریم جامعی کی صدارت میں پارٹی اپنے مشن کی طرف رواں دواں ہے، ان کے علاوہ مولانا زید حسن مظاہری بھی میدانی سطح پر کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔


 گذشتہ چند مہینوں میں شیرشاہ وادی قوم میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، وہیں مسلک بریلوی میں مولانا منصور القادری، مولانا ارشد راہی چشتی، مولانا ظہیر الدین وغیرہ راشٹریہ علماء کونسل کے لیے شب و روز محنت میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی چند نامور چہرے راشٹریہ علماء کونسل کے پلیٹ فارم پر نظر آئیں گے۔ مولانا نے بتایا کہ راشٹریہ علماء کونسل ایک بامقصد پارٹی ہے، جو عدل و انصاف کے لیے سیاست کرنا چاہتی ہے، جو حقوق کی بالادستی اور انسانیت کے فروغ کی علم بردار ہے۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہماری گھٹی میں شامل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad