تازہ ترین

پیر، 19 اکتوبر، 2020

اعظم گڑھ :ریحان احمد کو نیٹ امتحان میں 657 نمبر حاصل، خوشی کی لہر

اعظم گڑھ؛(یو این اے نیوز 19اکتوبر 2020) موضع ننداؤں سے تعلق رکھنے والے ریحان احمد ولد عرفان احمد نے آل انڈیا میڈیکل انٹرنس ایگزا م نیٹ میں 2575 رینک حاصل کر اپنی خاندان،گاؤں اور ضلع اعظم گڑھ کا نام روشن کیا ہے۔ریحان احمد نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کیا ہے۔ 


واضح ہوکہ ریحان حافظ قرآن بھی ہیں انکے بڑے بھائی ڈاکٹر صہیب احمد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم ڈی کر رہے ہیں، دوسرے بھائی ڈاکٹر سلمان احمد   علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے BUMS کر رہے ہیں اور چھوٹے بھائی ریان احمد ابھی ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔ اپنی اس کامیابی پر ریحان احمد نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کی محنت، والدین بھائی بہن و دیگر اقرباء کی دعا اور بڑے بھائی ڈاکٹر صہیب ایم ڈی اور ڈاکٹر سلمان کی صحیح رہنمائی اور میرے اساتذہ کی محنت نے مجھے آج اس مقام تک پہونچایا ہے۔



 ریحان احمد نے یہ بھی کہا کی جو بھی بچے پڑھنا چاہتے ہیں وہ محنت سے پڑھیں ان شاء االلہ کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔ قوم کی ترقی تعلیم میں ہے اسلئے ماں باپ اپنے بچّوں کی  تعلیم پر ضرور زور دیں۔  


اس خوشی کے موقع پر بڑے ابّا مولوی دلشاد احمد اصلاحی و عمران احمد، شیخ فرحان احمد(بھائی) نے دعا اور محبّتوں سے نوازا ہے۔ خوشی کے اس موقع پر الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین (بلڈ ڈو نیٹ گروپ) نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad