تازہ ترین

بدھ، 21 اکتوبر، 2020

جون پور میں سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ پر ملک مخالف بیان دینے کے الزام میں مقدمہ درج ،

جون پور ۔اسماعیل عمران ،(یو این اے نیوز21اکتوبر 2020) جنت کہی جانے والی ریاست جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کو ختم کرنے کے بعد ارون کمار سنگھ نے ملک مخالف بیان پر سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔  کیس میں سماعت کے لئے 5 دسمبر مقرر کیا گیا ہے۔ 



 نگر کوتوالی علاقے کے رہائشی ارون کمار سنگھ نے ایڈوکیٹ رنڑجے سنگھ کے توسط سی جے ایم  کورٹ میں مقدمہ درج کرایا  11 اکتوبر کو جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے سلسلے میں کہا کہ چین سے ان دو دفعات  کی بحالی  کےلئے مدد مل سکتی ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانا  قبول نہیں ہے۔  جب تک اس کی بحالی نہیں ہوگی وہ رکنے والے نہیں ہیں۔


  فاروق عبد اللہ کے ملک مخالف بیان کی نشریات اور اشاعت  گواہوں نے دیکھا اور سنا۔  ملزم نے بین الاقوامی اسٹیج پر ملکی وقار کو خراب کرنے کی کوشش کی۔  ملک کی وحدت و سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے، ملزم کو غداری کے الزام میں  سزا دینے کی اپیل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad