تازہ ترین

منگل، 27 اکتوبر، 2020

لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا،مرحوم کی اہلیہ پر قتل کا شک ،

 میرٹھ ۔(یو این اے نیوز 27 اکتوبر 2020)  علاقے کے گاؤں چندوڑی خاص میں ، دو ہفتے قبل نوجوان کی موت کو لیکر اہل خانہ  نے کمشنری  سے لے کر تھانے تک احتجاج کیا تھا ،



 نوجوان کی موت کے معاملے میں اہل خانہ کو قتل کئے جانے کا خدشہ ہے ۔  پیر کو ڈی ایم کی اجازت کے بعد لاش کو قبر سے نکال کر تحصیلدار کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا۔  معلوم رہے کہ گاؤں چندوڑی کے رہائشی ، شوقین کی دو ہفتے قبل مشکوک حالات میں موت ہوگئی تھی۔ 


 ان کی اہلیہ نے ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوجانے کی بات کہی ،جس کے بعد انھیں سپردخاک کردیا گیا تھا ، مقتول کے اہل خانہ نے اس کی بیوی پر غیر برادری کے  عاشق کے ساتھ  ملکر قتل کرنے کا الزام لگا کر  تھانے میں تحریر دی تھی۔  پیر کے روز ، تحصیلدار صدر شلپا کی موجودگی میں شوقین کی لاش کو قبر سے نکالا گیا۔  تھانہ انچارج اوپندر سنگھ نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad