تازہ ترین

بدھ، 21 اکتوبر، 2020

اعظم گڑھ میں ٹرین کے آگے کود نے سے خاتون جاں بحق ،لاش کی نہیں ہوسکی شناخت

 اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 21 اکتوبر 2020)  منگل کو تپتی گنگا ایکسپریس ٹرین کے سامنے سیدھاری تھانہ علاقے کے بھاگ ملپور عرف دھنک پور گاؤں کے قریب نامعلوم خاتون نے کوڈ کر جان دے دی ۔ 



اطلاع ملنے پر سیدھاری پولیس اسٹیشن کے پولیس  موقع پر پہنچی اور لاش  کو قبضے میں لے کر شناخت کرنے کی کوشش کی۔  لاش کو بغیر شناخت کے ہی پوسٹ مارٹم ہاؤس بھیج دیا گیا۔


 منگل کے روز  دن کے ایک بجے کے قریب ، تپتی گنگا ایکسپریس ٹرین چھپرا سے سورت جارہی تھی۔  دریں اثنا ، سیدھاری تھانہ علاقہ کے بھاگل پور عرف دھنک پور گاؤں کے قریب ایک عورت نے گیٹ نمبر  26 سی  سی  کے پاس  ٹرین کے سامنے چھلانگ لگادی۔ 

 ٹرین سے عورت کے کٹ جانے کی اطلاع پر دیہاتیوں کی ایک بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔  اطلاع ملنے پر سیدھاری پولیس اسٹیشن بھی موقع پرپہنچ گیا اور لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کرنے کی کوشش شروع کردی۔  زیادہ کوشش کے بعد لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔  اس کے بعد ، پولیس نے پنچ نامہ  کے  بعد لاش کو پوسٹ مارٹم ہاؤس  بھیج دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad