تازہ ترین

جمعہ، 9 اکتوبر، 2020

سعودی عرب میں ملازمت دلانے کے نام پر ایک لاکھ روپئے سے زیادہ کی فریب دہی

دیوبند9/ اکتوبر (دانیال خان)سعودی عرب میں ملازمت دلانے کے نام پر ایک لاکھ روپئے سے زیادہ  رقم کی فریب دہی اور رقم واپس کرنے کے مطالبہ پر مارپیٹ کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔



کوتوالی میں دی گئی تحریر میں گاؤں فتح پور سانپلہ دیوڈا کے رہنے والے وجے پال ولد قدم سنگھ نے بتایا ہے کہ تھانہ پرکازی کے گاؤں عبداللہ پور کے رہنے والے کرن پال اور موردھن نے اس کے بیٹے کو2019میں سعودی عرب میں ملازمت پر بھیجنے کے نام پر ایک لاکھ بیس ہزار روپے لئے تھے،


الزام ہے کہ رقم لینے کے بعد نہ تو انہوں نے اس کے بیٹے کو سعودی عرب بھیجا اور نہ ہی اس کی رقم کو لوٹایا۔وجے پال کا الزام ہے کہ جب اس نے دونوں لوگوں سے اپنی رقم واپس لوٹائے جانے کا مطالبہ کیا تو دونوں نے اسے مارپیٹ کر زخمی کر دیا۔پولیس نے تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کر جانچ شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad