تازہ ترین

پیر، 26 اکتوبر، 2020

بہار الیکشن میں زور آزماں رہے بھیم آرمی کے قائدچندر شیکھر کی مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات

دیوبند26/ اکتوبر (دانیال خان)بہار الیکشن میں زور آزمائش کر رہے "آزاد سماج پارٹی”کے قائد و بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر عرف راون نے دیوبند پہنچ کر جمعیتہ علماء ہند کے قومی صدر و دارالعلوم دیوبند کے صدر مدرسین مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چندر شیکھر میڈیا کے سوالات سے پوری طرح بچتے نظر آئے۔



 اس ملاقات کے بعد سیاست گرما گئی ہے اور لوگ الگ الگ طرح کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ چونکہ اس وقت بہارمیں انتخابات ہو رہے ہیں اور الیکشن میں چندر شیکھر کی آزاد سماج پارٹی کی موجود گی نے مقابلہ کو دلچسپ بنا دیا ہے ایسے میں مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی ملاقات کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے اور مولاارشد مدنی سے چندر شیکھر کی اس ملاقات کو بہار انتخابات سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات کے بعد چندر شیکھر پوری طرح میڈیا سے بچتے ہوئے دکھائی دیے۔ بند کمرہ میں مولانا ارشد مدنی اورچندر شیکھرکے درمیان کس طرح کی بات چیت ہوئی، اس سلسلے میں کسی نے کچھ بھی نہیں بتایا۔ 


دیوبند میں ہوئی اس ملاقات کے سیاسی حلقوں میں کئی معنی نکالے جارہے ہیں۔علاقہ میں یہ ملاقات سرخیوں میں ہے۔ ویسے تو اس ملاقات کی خبر میڈیا میں پہلے سے ہی تھی اور امید کی جا رہی تھی کہ ملاقات کے دوران ہوئی باتیں سامنے آئیں گی، لیکن حقیقت یہی ہے کہ دونوں کے درمیان ہوئی باتیں ابھی باہر نہیں آ پائی ہیں۔ چندر شیکھر عرف راون نے بس اتنا کہا کہ وہ دیوبند میں مولانا سید ارشد مدنی سے ملاقات کرنے انہیں صدرمدرسین کے عہدہ کی مبارکباد دینے اور ان کا‘آشیرواد‘لینے کے لئے آئے تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad