تازہ ترین

پیر، 19 اکتوبر، 2020

سفینہ زہرہ ،زرین فاطمہ اور عمر جاوید کو پہلی کوشش میں ملی کامیابی ،جون پور ضلع کا نام کیا روشن

جونپور۔(یو این اے نیوز 19اکتوبر 2020)آل انڈیا نیٹ امتحان میں ضلع کے طلبہ و طالبات نے پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔اسی کڑی میں شہر کے راس منڈل ساکن محمد حیدر خان کی لڑکی سفینہ زہرہ نے پہلی کوشش میں 720/نمبرات کے مقابل 618 نمبر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے۔




وہیں کھیتا سرائے تھانہ حلقہ کے موضع بھڑکڑہاں ساکن ڈاکٹر طارق مقیم حال بھیونڈی کی بیٹی زرینہ فاطمہ نے پہلی ہی کوشش میں 602/نمبر حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا۔زرینہ فاطمہ کی کامیابی کی اطلاع بھڑکڑہاں گاؤں میں اہل خانہ کو ملتے ہی وہاں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔زرینہ فاطمہ کے بڑے والد شاہد پردھان نے انکے روشن مستقبل کے لئے دعاکی ۔شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے موضع صبرحد ساکن عمر جاوید نے بھی پہلی ہی کوشش میں نیٹ امتحان کے آل انڈیا رینک میں 620نمبر حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا


۔واضح رہے عمر جاوید کی ابتدائی تعلیم گاؤں کے ہی مدرسہ جامعہ فاروقیہ سے سینٹ جیورس اعظم گڑھ سے 8ویں تک اور علی گڑھ واقع اقراپبلک اسکول سے بارہویں تک تعلیم حاصل کی۔اس کے بعد نیٹ امتحان میں پہلی کوشش میں آل انڈیا میں 620 نمبر حاصل کیا۔عمر جاوید نے کہا کہ میری کامیابی میں والدین کے علاوہ میرے چچا ڈاکٹر ریحان اختر قاسمی جو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسلامیات کے پروفیسر ہیں ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی شامل ہے۔تو وہیں دادی کی دعاؤں کا بھی اثر  رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad