تازہ ترین

پیر، 26 اکتوبر، 2020

بدر ایجوکیشن سوسائٹی اور مولانا آزاد ویچار منچ کی جانب سے بلڈانہ ضلع کے نیٹ کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کا استقبال

چکھلی ضلع بلڈانہ۔  ذوالقرنین احمد گزشتہ دنوں 16 اکتوبر کو نیٹ امتحان کی نتائج ظاہر کیے گئے جس میں اس بار اڑیسہ سے تعلق رکھنے والے مسلم طالب علم شعیب آفتاب نے 720 میں سے 720 پورے مارکس حاصل کرکے پورے ملک میں اپنا اور قوم کا نام روشن کیا۔ میڈیکل فیلڈ میں داخلہ کیلے نیٹ کے امتحان میں عمدہ نمبرات حاصل کرنا ضروری ہے۔ 



اس سال مسلم طلباء و طالبات نے پورے ملک میں عمدہ کارکردگی کا‌ مظاہرہ کیا ہے جو ہماری قوم کیلے خوش آئند بات ہے۔ بلڈانہ ضلع سطح پر اس سال ۱۵ مسلم طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ 


اسی نسبت سے بدر ایجوکیشن سوسائٹی کھام گاوں اور مولانا آزاد ویچار منچ بلڈانہ ضلع کے زیر انصرام بلڈانہ ضلع کے مسلم طلبہ و طالبات کا جنہوں نے نیٹ امتحان میں 500 سے زائد نمبرات حاصل کیے ہے انکا اور والدین کا آج بروز اتوار کو گھر پہنچ کر مومنٹو اور شال دیکر استقبال کیا گیا  ہے۔

 چکھلی ے طالبات جنہوں نے نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ان کا بھی استقبال کیا گیا جن میں شیخ اسمہ شیخ عبدالاحد ۵۴۸،شبینہ پروین ناصر خاں قریشی ۵۱۵، صدف بانو شیخ منصور ۴۳۸ کا شیخ مجاہد رضا عبدالعزیز ۴۴۷ کو انکے گھر پہنچ کر استقبال کیا گیا اس موقع پر بدر ایجوکیشن کھام گاؤں کے واثق نوید صاحب، لیکچرارعرفان اللہ خاں، ایڈوکیٹ سید سلیم صاحب، حاجی مزمل صاحب  فارماسیسٹ جواد افضال، جناب فیصل راہی صاحب، ذوالقرنین احمد وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad