تازہ ترین

اتوار، 25 اکتوبر، 2020

بلیا معاملے کی سی بی آئی جانچ ہو ،اوم پرکاش راج بھر

بلیا۔(یو این اے نیوز 25اکتوبر 2020) سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اومبپرکاش راج بھر نے درجن پور واقعہ کے ملزم اور متوفی کے گھر پہنچ کر معلومات حاصل کی اور دونوں فریق سے مل جل کر رہنے کی اپیل کی او پرکاش راج بھر نے درجن پور میں سب سے پہلے متوفی جے پرکاش پال کے گھر پہنچے اور واردات پر اظہار افسوس کیا 



اس کے بعد اہم ملزم دھریندر سنگھ کے گھر پہنچے اور انکی ماں سے ملر معلومات حاصل کی انہوں نے اس واقعہ کےلئے انتظامیہ کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسران کے خلاف ایف آئی آر کرانے کے ساتھ ہی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے بلیا ضلع کے درجن پور گاؤں میں گزشتہ 15اکتوبر کے روز کوٹہ الاٹمنٹ کی میٹنگ کے دوران بی جےپی کارکن دھریندر پرتاب سنگھ نے گاؤں پردھان کے حامیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی تھی 


جس سے جئے پرکاش پال کی موت ہوگئی تھی،اس پورے معاملے میں پولیس نے گاؤں پردھان سمیت 21، نامزد اور 13 نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔فی الحال پورا گاؤں پولیس چھاؤنی میں تبدل ہوچکا ہے۔۔۔اسی معاملے کو لیکر سہیل دیو بھارتیہ سماج کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر آج بلیا میں دونوں فریقین اہل خانہ سے ملاقات کی اور سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad