تازہ ترین

Post Top Ad

بدھ، 14 اکتوبر، 2020

پرنم آنکھوں کے ساتھ حاجی شکراللہ صاحب جونپوری رحمۃ اللہ علیہ قبرستان حلیمی میں سپردخاک

جون پور۔(یو این اے نیوز 14اکتوبر 2020)مدرسہ عربیہ ریاض العلوم جونپور کے سینئر رکن مجلس شوری حاجی  شکراللہ صاحب جونپوری نوراللہ مرقدہ کی تجہیز و تکفین 13اکتوبر 9بجے شب  عمل میں آئی ،نماز جنازہ مولانا عبدالرحیم  صاحب نے پڑھائی،



حاجی صاحب گزشتہ ڈیڑھ دو سال سے  بیمار چل رہے تھے ،حاجی صاحب کا تعلق شاہ گنج تحصیل حلقہ کے گاؤں چوکیہ سے تھا ،مرحوم کی زندگی صوم و صلاۃ کی پابند تھی ،دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں پیش پیش رہتے تھے،مدرسہ ریاض العلوم گورینی  کی مجلس شوری کے رکن رکین تھے۔مدرسہ کے مخیرین میں سرفہرست تھے ۔علماء حق کا بہت احترام کرنےوالے تھے ،غریبوں کی مدد کرنا  گویا وہ اپنی زندگی کا اصل مقصد سمجھتے تھے۔13اکتوبر کی نماز عصر سے قبل اللہ کا ولی اپنے مالک حقیقی سے جا ملا ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔


مرحوم کی نماز جنازہ ،مدرسہ ریاض العلوم کے ناظم اعلی مولانا عبدالرحیم صاحب نے مدرسہ کے صحن میں پڑھائی ،  قبرستان حلیمی میں مرحوم کی تدفین عمل میں آئی،حاجی مرحوم صاحب کے پسماندگان میں چار بچے اور دو بچیاں ہیں ،اللہ مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ،اور انکی بال بال مغفرت فرمائے آمین۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad