تازہ ترین

بدھ، 14 اکتوبر، 2020

جونپور: زمینی تنازعہ کو لیکر دو فریق کے مابین جھگڑے میں ایک خاتون ہلاک،11افراد زخمی

جونپور,اجود قاسمی۔(یو این اے نیوز 14اکتوبر 2020) تھانہ سکرارا علاقہ کے بیبی پور گاؤں میں دو فریق کے درمیان جھگڑا ہوا جہاں ایک عورت کی موت ہو گئی اور دونوں فریق کے جانب سے ایک درجن افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں دو فریق کے مابین باہمی تنازعہ پر زبردست لاٹھی،ڈنڈے چلے اس خونی جدوجہد میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی، جبکہ ایک درجن کے قریب افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔





جونپور: دو فریق کے مابین جھگڑے میں ایک خاتون ہلاکتمام زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں جاری ہے، مقتولہ کے بیٹے کی بات کا یقین کیا جائے تو دوسرے فریق کے افراد اس کی بہن سے بدتمیزی کر رہے تھے، منع کرنے پر مار پیٹ کیا گیا، جبکہ پولیس اس کو بچوں کے تنازعہ کا معاملہ قرار دے رہی ہے اور 6 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔سکرارا تھانہ علاقہ کے بیبی پور گاؤں کے رہائشی رام اقبال یادو اور گوری شنکر یادو کے مابین کافی دنوں سے زمینی تنازعہ چل رہا تھا

۔پیر کی دیر شام گئے اسی بات کو لیکر دونوں فریق میں زبردست لاٹھی ڈنڈے چلنے لگے اس واقعہ میں رام اقبال کے فریق کے ان کی اہلیہ پھولا دیوی، دیپک یادو، پردیپ یادو، سراوتی دیوی، پریتی یادو، مندورے یادو زخمی ہو گئے۔یہ بھی پڑھیں: رامپور: گاڑی چور گروہ کے پانچ افراد گرفتاردوسرے فریق کے شیو پوجن یادو، کرشنا یادو،گوری شنکر یادو، سندیپ یادو، ودھیا یادو شدید زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو اسپتال سکرارا پہنچایا گیا جہاں تمام افراد کی حالت تشویشناک دیکھ کر انہیں ضلع اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال لے جاتے ہوئے پھولا دیوی کی راستے میں ہی موت ہو گئی۔ 


جبکہ بیٹے کی بات مانیں تو دوسرے فریق کے افراد اس کی بہن سے بدتمیزی کرتے تھے جس کے لئے منع کرنے پر اس واقعہ کو انجام دیا گیا۔وہیں پولیس اس معاملے کو بچوں کے تنازعہ سے متعلق ہونے کی بات کر رہی ہے اور 6 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad