تازہ ترین

منگل، 20 اکتوبر، 2020

جونپور :بھرولی لائیو گولی کانڈ کے بعد ،گاؤں کے جوڑے نے خود کو لگائی آگ ،خاتون کی موت !

جونپور ،اسماعیل عمران،(یو این اے نیوز 20اکتوبر 2020) جون پور کے  شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے گاؤں بھرولی میں گذشتہ رات باہمی کہا سنی  اس قدر بڑھ گئی کہ جوڑے نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا دی۔  شدید جھلس جانے والی بیوی کی موت ہوگئی۔  جبکہ شوہر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔



 بتایا جاتا ہے۔  مذکورہ کوتوالی حلقہ  گاؤں بھرولی کے رہائشی 50 سالہ اشوک کمار ولد رام جیت کی اہلیہ ، سمن ،48 سالہ  سے  اتوار کی رات  کسی بھی چیز کو لیکر کہا سنی ہوگئی  اور معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ اس جوڑے نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا  اور اپنے آپ پر پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی ، چینخ و پکار سنکر قریبی محلے کے لوگ پہنچ کر  کسی طرح آگ پر قابو پالیا۔  فورا جوڑے کو اسپتال لے گئے۔  


ابتدائی علاج کے بعد حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے اسے ضلعی اسپتال بھیج دیا۔  پیر کے دن دوپہر کے وقت  علاج کے دوران  شمن کی موت ہوگئی  ، جبکہ اشوک کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔واضح رہے ابھی گزشتہ ماہ مذکورہ گاؤں میں دل دہلادینے والے لائیو گولی کانڈ کی گونج سرد نہیں ہوئی تھی کہ کل ایک جوڑے نے خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لیا جسمیں خاتون کی علاج  کے دوران موت ہوگئی  اس حادثے نے  گاؤں سمیت علاقے میں ایک بار پھر سے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad