تازہ ترین

بدھ، 14 اکتوبر، 2020

مسلمانوں کو تجارت میں آگے بڑھ کر خود کفیل (آتما نربھر) بننا ہوگا: مولانا غلام مصطفی قاسمی

ظفر اینٹرپرائز گیرا ماری چوک کے افتتاح کے موقع پر علماء و دانشوران کا اظہار خیال

پوٹھیا، کشن گنج 14/ اکتوبر (مظہر ربانی) ٹھاکر گنج گلگلیا روڈ پر چھترگاچھ بازار سے پہلے گیرا ماری چوک پر ظفر اینٹر پرائز کے افتتاح کے موقع پر ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مولانا غلام مصطفی قاسمی، مولانا تنویر قاسمی اور ان کے علاوہ ایم ایل اے قمر الہدیٰ نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے کہا کہ مسلمانوں کو تجارت و صنعت کے میدان میں آگے بڑھ کر خود کفیل اور اآتما نربھر بننا ہوگا،



وزیر اعظم بھی آتما نربھر ہونے کی بات کرتے ہیں؛ لیکن وہ ان کی مجبوری ہے، وہ اس لیے آتمانربھر ہونے کی بات کرتے ہیں کہ وہ وزیر اعظیم ہوتے ہوئے بے روزگاروں کو نوکریاں نہیں دے پارہے ہیں؛ تاہم مسلمانوں کو سوچنا ہوگا کہ اگر اس ملک میں نوکریاں دی بھی جائیں تو کسی بھی ویکینسی میں ان کی شرح ناکے برابر ہوگی،


 اس لیے اپنی قوم و ملت کو چاہیے کہ صنعت و تجارت میں دماغ لگائیں اور اچھی ایماندار تجارت کریں، آخری نبی ﷺ نے سچے اور امانت دار تاجر کے لیے بشارت سنائی ہے؛ لہذا ہمیں اپنی تجارت میں سچائی اور ایمانداری اور امانت داری کے ساتھ چلنا ہوگا، جو لوگ سوچتے ہیں کہ جھوٹ بولے بغیر تجارت نہیں ہوسکتی وہ شیطان کے بہکاوے میں ہیں، انہیں چاہیے کہ اپنی سوچ کو بدلیں اور سچ بول کر سامان بیچنے کی عادت ڈالیں اللہ پاک اسی میں برکت عطا فرمائے گا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad