تازہ ترین

ہفتہ، 17 اکتوبر، 2020

جسمانی طور پر معذور محمد اعجاز کی اہل خیر حضرات سے امداد کی اپیل

نظام آباد:17/ اکتوبر.شہر کے دھرم پوری ہلز سے تعلق رکھنے والے محمد اعجاز 34 سالہ جسمانی طور پر معذور ہے ان کے دونوں ہاتھ اور دونوں پیر معذور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ محنت یا مزدوری کرنے سے قاصر ہے۔ محمد اعجاز دھرم پوری ہلز میں ایک کمرے میں ان کے والدین محمد سلیم اورفریدہ بیگم کے ساتھ رہائش پذیر ہے



 ماہانہ کرایہ کی ادائیگی اور گھریلو ضروریات کی تکمیل بے حد مشکل مرحلہ ہے۔ محمد اعجاز کی مالی مشکلات کا علم ہونے پر عظیم قریشی نظام آباد صدر تلنگانہ جنا سمیتی نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی جانب سے مالی مدد حوالے کی عظیم قریشی نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ محمد اعجاز کی مدد کیلئے آگے آئیں۔



 محمد اعجاز امداد کے بے حد مستحق ہے۔ عظیم قریشی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مستحق لوگوں کی مدد کرنے پر بے حد خوش ہوتا ہے اور بڑے اجر و ثواب کے مستحق بن سکتے ہیں۔ محمد اعجاز کا اکاؤنٹ نمبر,   

Fareeda Begum



A/C No: 62366436880 - IFSC Code: SBIN0020723- 

 SBI Ahmedpura Branch ہے۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad