تازہ ترین

ہفتہ، 17 اکتوبر، 2020

سفید راشن کارڈ یافتہ مریضوں کا علاج کرانے کا اعلان

2لاکھ تک کا انشورنس کارڈجاری کرنے رکن اسمبلی جیون ریڈی کا تیقن آرمور کے اقلیتی وفد کی ملاقات اور اقلیتی مسائل پر تبادلہ خیال 

نظام آباد (یو این اے نیوز 17اکتوبر 2020)آرمور کے نمائندہ مسلم وفد اقلیتی قائدین ٹی آرایس پارٹی سمیر احمد، عثمان حضرمی، فرحت اللہ خان، محمد تراب علی، نہال الدین، محمد الیاس نے رکن ا سمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی سے حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی کے اقلیتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور کئی اقلیتی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے یکسوئی کیلئے فنڈ کی اجرائی عمل میں لانے کی بات کہی جس پر رکن اسمبلی مسٹر جیون ریڈی نے تیقن دیا کہ تمام اقلیتی مسائل کی یکسوئی عمل میں لائی جائے گی۔ 



انہوں نے کہا کہ اقلیتی قائدین کی جانب سے نشاندہی کردہ مسائل پر انہوں نے توجہ مرکوز کی ہے اور فنڈ کی اجرائی کے ذریعہ یکسوئی کریں گے۔ 


اقلیتی قائدین ٹی آرایس کی جانب سے غریب مریضوں کی مالی مشکلات سے واقف کرانے پر رکن اسمبلی جیون ریڈی نے اعلان کیا کہ آرمور کے تمام سفید راشن کارڈ یافتہ غریب مریضوں کے علاج کیلئے اپنی جانب سے 2لاکھ روپئے تک انشورنس کارڈ بنائیں گے۔ جس پر اقلیتی قائدین نے ان سے اظہار تشکر کیا۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad