تازہ ترین

پیر، 19 اکتوبر، 2020

شاردیہ نوراتر کے مد نظر ڈی ایم اور ایس ایس پی نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

دیوبند19/ اکتوبر(دانیال خان)شاردیہ نوراتر کے مد نظر ڈی ایم اور ایس ایس پی نے دیوی کنڈ روڑ پر واقع تریپور ماں بالا سندری دیوی مندر پہنچ کر سیکیورٹی کا جائزہ لیا اور دیوی درشن کے بعد مندر و آس پاس کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی ایم اکھلیش سنگھ اور ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چننپا نے شری ترپور ماں بالا سندری دیوی مندر پہنچ کر حفاظتی انتظامات کو پرکھا اور مقامی افسران کو کورونا سے متعلق گائڈ لائن پر عمل کرانے کے احکامات جاری کئے۔

فوٹو۔حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی ایم و ایس ایس پی 


انہوں نے جسمانی فاصلہ،فیس ماسک اور سینی ٹائزر وغیرہ کے استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈرون کیمروں سے علاقہ کی نگرانی رکھنے کو بھی کہا


۔اس موقع پر ایس ڈی ایم راکیش کمار،سی اورجنیش اپادھیائے،کوتوالی انچارج اشوک کمار سولنکی،پنڈت ستیندر شرما اور پنڈت لوکیش شرما وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad