تازہ ترین

جمعرات، 15 اکتوبر، 2020

رائے بریلی میں ، ادھیڑ عمر شخص نے ایک معذور نابالغ لڑکی کے ساتھ کیا ریپ ، پردھان نے ماں بیٹی کو سمجھوتہ کرنے کےلئے بنایا یرغمال۔

رائے بریلی۔(یو این اے نیوز 15اکتوبر 2020)   حکومت خواتین کی حفاظت کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ، لیکن اس کے بعد بھی حادثے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔  تازہ ترین معاملہ سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ  ،اور ڈپٹی وزیر اعلی کے انچارج والے ضلع رائے بریلی کے اونچہار  کوتوالی حلقہ کے ایک گاؤں میں معذور لڑکی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ 


 اس کیس کو دبانے کے لئے ، متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو یرغمال بناکر رکھا گیا اور دباؤ ڈالا گیا کہ کسی طرح معاملے کو رفع دفع کیا جائے، اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے عصمت دری کا الزام عائد ملزم کو جیل بھیج دیا۔



 کوتوالی علاقے کی خاتون نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ  ہفتہ کے روز 56 سالہ شخص نے اسکی دس سالہ بیٹی کو بہکا پھسلاکر اپنے ساتھ اسے گھر لے گیا، اس کے ساتھ ریپ کیا۔  اس خاتون کا الزام ہے کہ یہ جان کر پردھان اور اس کے بیٹے نے  دو دن سے اس کی معذور بیٹی کے ساتھ اسکی ماں کو  یرغمال بنا رکھا تھا اور معاملے کو رفع دفع کرنے پر دباؤ ڈالا جارہا تھا۔


 جب وہ کسی طرح آزاد ہوئی تو اس نے کارروائی کے لئے پولیس کے پاس گئی۔  کوتوال پنکج تیواری نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر مرکزی ملزم شیو موہن سنگھ کے خلاف عصمت دری اور پردھان راجندر سنگھ  اور اسکے بیٹے گولو سن کے خلاف یرغمال بنانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  بچی کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔  شیو موہن کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ، دیگر ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad