تازہ ترین

ہفتہ، 17 اکتوبر، 2020

طلبہ و طالبات نے صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے لوگوں کو صاف صفائی کے لئے بے دار کیا

دیوبند ۔دانیال خان(یو این اے نیوز 17اکتوبر 2020)گورنمنٹ ڈگری کالج کی اسٹاف ٹیم اور طلبہ و طالبات نے مختلف مقامات پر صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے لوگوں کو صاف صفائی کے لئے بے دار کیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج کے این ایس ایس کیمپ میں پرنسپل مونیکا سنگھ نے طلبہ و طالبات کووبائی مرض کووڈ19سے محفوظ رہنے کے لئے صفائی کے تییں بے دار کیا۔بعد ازیں دیہی علاقوں میں پہنچی ٹیم نے صاف صفائی کرتے ہوئے لوگوں کو صفائی کی اہمیت بتائی۔



اس دوران این ایس ایس انچارج ڈاکٹر اجے کمار یادو،رنجرس انچارج ڈاکٹر کسم لتا اور روورس انچارج راکیش کمار نے لوگوں سے اپنے گھروں کے آس پاس پلاٹ وغیرہ میں کوڑا نہ ڈالنے اور نگر پنچایت کے ذریعہ رکھوائے گئے کوڑے دان میں ہی کوڑا ڈالے جانے کی اپیل کی۔اس موقع پر ڈاکٹر ٹینا،ڈاکٹر سمتا،ڈاکٹر ششی سولنکی،ونیت کمار،پرمود کمار،دلیپ کمار اور وکاس چند وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad