تازہ ترین

ہفتہ، 17 اکتوبر، 2020

تین نابالغ بچے سیلفی لینے کی کوشش میں حادثہ کا شکار

دیوبند17/ اکتوبر (دانیال خان)سیلفی لینے کا جنون کتنا خطرناک ثابت ہو رہا ہے اس کا نظارہ دیوبند فلائی اوور پر اس وقت دیکھنے میں آیا جب تین نابالغ بچے سیلفی لینے کی کوشش میں حادثہ کا شکار ہوکر شدید زخمی ہو گئے۔تینوں بچوں کو ابتدائی طبی علاج کے بعد ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اطلاع کے مطابق شہر کے محلہ کوہلہ بستی کے رہنے والے 13سالہ شمشاد ولد صمد، 15سالہ شاہ رخ ولد فتح دین اور15سالہ سعیب ولد نوشاد بائک پر سوار ہوکر فلائی اوور پر پہنچ گئے اور سرز کے بیچوبیچ کھڑے ہوکر سیلفی لینے لگے



۔اسی دوران سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار کو دیکھ کر وہ بائک کو آگے بڑھانے لگے لیکن تب تک کار نے انہیں اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب تینوں بچے شدید طور پر زخمی ہو گئے راہگیروں سے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا،جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد تینوں بچوں کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad