تازہ ترین

بدھ، 18 نومبر، 2020

14 کروڑ میں فروخت ہوا ایک کبوتر ،جانیں اس کبوتر میں کیا خاصیت ہے!

نئی دہلی ۔(یو این اے نیوز 18 نومبر 2020) نئی دہلی: آپ نے کبوتر کے بارے میں تو بہت کچھ سنا ہی ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے کبوتر کے بارے میں بتا رہے ہیں جس کی قیمت سن کر  آپ کے ہوش میں اڑ جائیں گے ، در حقیقت ہم جس کبوتر کے بارے میں  بتا رہے ہیں اس کی قیمت 14 کروڑ ہے۔  



اس کبوتر کا نام 'نیو کم' ہے جسے حال ہی میں بیلجیم میں نیلام کیا گیا تھا۔  آئیے آپ کو یہ بھی بتادیں کہ جب 'نیو کم' کی نیلامی اتنی مہنگی ہوئی ، تو یہ کبوتر راتوں رات دنیا بھر میں مشہور ہوگیا ہے،


 اس وقت ہر کوئی اس مہنگے کبوتر کی خصوصیت جاننے میں مصروف ہے۔  تو آئیے ہم آپ کو اس کبوتر کی خصوصیت کے بارے میں بتاتے ہیں ، یہ ریسنگ کبوتر ہے۔  دراصل ، 'نیو کم' ، اس وقت دو سال کی ہے اور ریسنگ میں کافی ماہر ہے۔


 اس کبوتر کی ریسنگ کے لئے اتنی مانگ  تھی کہ آن لائن نیلامی کے دوران اس پر 19 لاکھ ڈالر  یعنی  14 کروڑ تک اسکی بولی لگائی گئی۔  بتایا جارہا ہے کہ دنیا کے مہنگے ترین کبوتر کا نیا مالک ، نیو کم ، اب چینی شہری ہے اور اس نے اپنی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔  ویسے آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ 'نیو کم' ایک مادہ کبوتر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad