تازہ ترین

منگل، 3 نومبر، 2020

ماسٹر آف پبلک ہیلت اہلیتی امتحان 2020 ء میں ماریہ سلطانہ کی یونیورسٹی سطح پر ملک بھر میں سرفہرست

نظام آباد:2/ نومبر سنٹرل یونیورسٹی آف حیدرآباد کے زیر اہتمام گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران منعقدہ ماسٹر آف پبلک ہیلت اہلیتی امتحان 2020 ء کے نتائج کا یونیورسٹی کی جانب سے اعلان کردیا گیا جس میں ملک بھر میں یونیورسٹی سطح پر ماریہ سلطانہ نے اپنی بہترین تعلیمی قابلیت کی کارکردگی کے باعث عام زمرہ میں سرفہرست رہی۔ 



جن کا ہال ٹکٹ نمبر (11415086) تھا یہ بات دیویش نگم کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی ہذا نے اپنے جاریہ ایک اعلامیہ میں بتائی اور بتایا کہ اس کورس کی معیاد جملہ 2 سال ہے موصوفہ نے سابقہ میں دیوس ہومیوپتھی میڈیکل کالج، کیسرا منڈل (ضلع میڑچل۔ ملکا جگری) سے (BHMS) پانچ سالہ معیاد کورس میں امتیازی کامیابی حاصل کی تھی۔ 


واضح رہے کہ ماریہ سلطانہ متحدہ ضلع نظام آباد سے وابستہ سینئر جرنلسٹ و ایڈیٹر انچیف اُردو ہفتہ وار ”للکار“ نظام آباد جناب رفیق شاہی کی دوسری دختر ہے جبکہ وہ ”ضلع بابائے صحافت نظام آباد“ جناب ایم اے رشید مرحوم کی نبیری ہوتی ہے۔ اس خوشی کے موقع پر متحدہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے رشتہ دار، دوست احباب اور صحافیوں کی جانب سے جناب رفیق شاہی کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad