تازہ ترین

ہفتہ، 14 نومبر، 2020

سابق سی او حاجی صغیر صاحب اب نہیں رہے ،وہ ایماندار اور سچے قوم پرست افسر تھے،آفتاب خان

جون پور۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 14نومبر 2020)جون پور شاہ گنج کوتوالی اور مڑیاہوں میں بطور ڈپٹی  ایس پی  کے عہد پر تعینات رہے حاجی صغیر احمد کا کئی دنوں کی علالت کے بعد سنیچر کے روز انتقال ہوگیا ،مرحوم اپنی فیملی کے ساتھ بنارس شہر میں رہتے تھے۔انکا آبائی شہر مئو تھا ،انھوں اپنی نوکری بطور داروغہ کے عہدے سے شروع کی ،وہ آر آئی پوسٹ پر اعظم گڑھ اور بنارس میں رہے وہاں سے پرموشن پاکر بطور ڈپٹی ایس پی بن کر جون پور ضلع کے شاہ گنج کوتوالی میں آئے کچھ مہینوں کے بعد انکا ضلع کی مڑیاہوں تحصیل کوتوالی پر ٹرانسفر ہوگیا 



جہاں پر مرحوم  صغیر احمد  اپنی سرکاری مدت پوری کرکے بطور ڈپٹی ایس پی کے ریٹائر ہوکر بنارس میں رہنے لگے آج وہ بنارس کے ایک نجی اسپتال میں کئی دنوں کی علالت کے بعد اللہ کے پیارےہوگئے،ان کے انتقال کی خبر انکے بیٹے نے کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر آفتاب خان کو بذریعہ موبائل سے دی انکے انتقال کی خبر ملتے ہی شاہ گنج کوتوالی حلقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی،کانگریسی لیڈر آفتاب خان نے یو این اے نیوز کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صغیر صاحب بہت ایماندار اورایک قوم پرست افسر تھے ،وہ مجھے سے ہر ملاقات پر قوم کے نوجوانوں کے مستقبل کو لیکر بہت فکر مند رہتے تھے،اور ایک سچے دوست تھے 


،اللہ انکی مغفرت فرمائے ،اور انکے اہل خانہ کو صبرجمیل عطاء فرمائے ،انھوں یو این اے نیوز کے نمائندہ سے کہا سابق  ڈپٹی ایس پی صغیر صاحب  ریٹائر ہونے کے بعد حج بھی کرلیا تھا ،کانگریسی لیڈر آفتاب خان صاحب نے  سپریم بلڈنگ مٹریل کی دوکان گورینی  پر موجود سبھی لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کی مرحوم ایک نیک صفت ایماندار  اور قوم کے نوجوانوں کے مستقبل کو لیکر بہت فکر مند رہنے والے افسر تھے۔ 


سبھی لوگوں نے انکی مغفرت کےلئے دعائیں کی ، اس موقع پر عبد العظیم حلیمی ،شاہد قاسمی ،جنید جمشید ،عبد اللہ ، وغیرہ خاص طور سے موجود رہے۔

نوٹ ۔مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میں رات دس بجے ادا کی جائیگی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad