تازہ ترین

جمعہ، 13 نومبر، 2020

دہلی فساد میں متاثرہ اولیا ء مسجد کا افتتاح، شیووہار میں 52/مکانوں ور 13/دکانوں کی چابیاں اہل خانہ کے سپرد

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری کا اولیاء مسجد میں خطاب

نئی دہلی13/ نومبر 2020:شمال مشرقی دہلی میں فساد کی زد آنے والی مسجد ’اولیاء مسجد‘ شیووہار کا صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا قاری سید محمدعثمان منصورپوری کے ہاتھوں آج افتتاح عمل میں آیا۔ یہ مسجد اپنے گردو نواح متعدد مکانات اور دکانوں کی تباہی ا ور بے قصور جانوں کے ضیاع کی بھی گواہ ہے، ساتھ ہی فسادیو ں نے اس مسجد کو سیلنڈر دھماکے سے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔لب سڑک واقع یہ مسلک اعلی حضرت کی ممتاز مسجد ہے، جس کی تعمیر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی قیاد ت میں مکمل ہوئی ہے۔



  اس مسجد میں نماز جمعہ سے قبل صدر جمعیۃ علماء ہند نے خصوصی خطاب فرمایا اور ایک مومن کے لیے مسجد کی اہمیت پراحادیث کے حوالے سے وقیع باتیں پیش کیں: انھوں نے کہا کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ یوم محشر میں جب کہ تمازت سے بچنے کے لیے سایہ نہ ہو گا اس دن جن چند لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا خاص سایہ حاصل ہو گا ان میں ایسا شخص بھی ہو گا جس کا دل مسجد سے معلق رہتا ہو۔ انھوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ جمعیۃ کے کارکنان نے اللہ کے اس گھر کو آباد کیا ہے


۔صدر جمعیۃ نے  ان سبھی لوگوں کے لیے خصوصی دعاء فرمائی کہ اللہ ر ب العزت اس میں ہر طرح سے حصہ لینے والوں کو اجر جزیل عطا فرمائے اور ان کے گھر کو ہمیشہ آباد رکھے۔ اس موقع پر مسجد کے امام وخطیب مولانا عرفان پیلی بھیت نے جمعیۃ علماء ہند کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور جمعیۃ کے پیغام ’اتحاد امت‘ کو جاری رکھنے پر زورد یا۔


بعد نماز جمعہ صدر جمعیۃ علماء ہند نے چمن پارک، اولیا ء مسجد تا شمسان گھاٹ کے درمیان فساد میں متاثرہ 53 مکانوں اور 13دکانوں کا بھی افتتاح کیا جن کی تعمیر جمعیۃ علماء ہند نے کرائی ہے۔واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند نے اس خطے میں ڈیر ھ سو سے اوپر مکانات اور سو سے زائد دکانوں کی تعمیر اپنے ذمہ لے رکھی ہے، جن کی تعمیر کے بعد ان کے مالکوں کے حوالے کی جارہی ہے۔


اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بھی اولیاء مسجد میں خطاب کیا، ان کے علاوہ آج کے وفد میں مولانا داؤد امینی نائب صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، مولانا جاوید صدیقی ناظم اعلی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی،داؤد بھائی بنارسی شیووہار، حاجی ہاشم،حاجی عبدالجبار، صابر بھائی،مولانا قاری احرار جوہر قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء صوبہ دہلی، مولانا عرفان قاسمی، مولانا جمال قاسمی مولانا ضیاء اللہ قاسمی، مولانا غیور قاسمی، مولانا خالد گیاوی،مولانا عظیم اللہ صدیقی و جمعیۃ کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad