تازہ ترین

پیر، 9 نومبر، 2020

حکومت مہاراشٹر کا دیوالی کے بعد عبادت گاہوں کو کھولے جانے کے فیصلے پر جمعیۃعلماء مہاراشٹرکا اظہار مسرت

ممبئی ۹/ نومبر جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے وزیر اعلیٰ مہاراشٹرشری ادھو ٹھاکرے کے آج کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ  دیوالی کے بعدمذہبی عبادتگاہیں کھول دی جائیں گی،اوریہ امیدظاہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنے اس موقف پر قائم رہیں گے اور جلد ہی  عبادتگاہوں کو کھول دیا جائے گا، جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے بذریعہ ای میل حکومت مہاراشٹر کی ستائش کا خط روانہ کردیا ہے۔


واضح رہے کہ مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کو کھولنے کے تعلق سے گزشتہ دنوں دو مرتبہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے وفد نے الحاج بشیر موسیٰ پٹیل سابق ایم ایل اے و چیئرمین حاجی محمد صابو صدیق مسافر خانہ،کرافورڈ مارکیٹ،ممبئی کی سربراہی میں وزیر داخلہ حکومت مہاراشٹر اوروزیر برائے اقلیتی امور سے ملاقات کی تھی


۔جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم شکر گزار ہیں ان وزراء کے جنہوں نے ہماری درخواست پر غور کرتے ہوئے عبادت گاہوں کو جلد ہی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad