تازہ ترین

منگل، 3 نومبر، 2020

بہار میں فرقہ وارانہ سیاست کو شکست دو

ایک دوسری قرارداد میں، پاپولر فرنٹ کی این ای سی نے بہار کے عوام سے ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں فسطائی طاقتوں کو شکست دینے کی اپیل کی۔



بہار کے عوام نے کبھی بھی فرقہ پرست طاقتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا ہے اور ہندوتوا فسطائیت کو بہار میں کچھ موقع پرست نیتاؤں کے دھوکے کی وجہ سے کامیابی ملی ہے۔ موجودہ حکومت کے پاس اپنی فرقہ وارانہ سیاست کے سوا عوام کے سامنے رکھنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ 


اب عوام کے لئے حساب چکتا کرنے کا وقت ہے تاکہ نفرت اور تفریق کی ان طاقتوں کو شکست دی جا سکے۔ پاپولر فرنٹ بہار کے عوام سے متحد ہوکر فسطائیت کو شکست دینے کی اپیل کرتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad