تازہ ترین

جمعہ، 20 نومبر، 2020

دیو بند میں بچوں میں ہونے والی کہاسنی کو لیکر فائرنگ:رپورٹ درج

دیوبند:دانیال خان ۔(یو این اے نیوز 20 نومبر 2020)دیوبند تحصیل کے گاؤں بندر جڈا میں بچوں میں ہونے والی کہاسنی کو لیکر فائرنگ ہونے سے افرا تفری کا ماحول بن گیا۔متاثرہ فریق نے کوتوالی میں تحریر دیکر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ پولیس سے کیا ہے۔



کوتوالی میں دی گئی تحریر میں گاؤں بندر جڈا کے رہنے راج ویر نے بتایا ہے کہ صبح کے وقت کھیت پر گئے اس کے اور پڑوسی کے بچوں میں کسی نات کو لیکر کہا سنی ہو گئی تھی،اس وقت تو معاملہ ختم ہو گیا تھا لیکن شام قریب چار بجے کے درمیان اس کا پڑوسی اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ اس کے گھر میں گھس آیا اور گالی گلوچ کرنے لگا،الزام ہے کہ جب انہوں نے اس پر اعتراض کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس میں وہ اور اس کے اہل خانہ معمولی طور پر زخمی گئے،


اس دوران فائرنگ کی آواز سنکر پہنچے اس کے رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو دیکھ کر ملزمان انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گئے،وہیں فائرنگ ہونے سے گاؤں میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے،راج ویر نے ملزمان کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad