تازہ ترین

جمعہ، 20 نومبر، 2020

گائے حملے میں ہوئی زخمی بچی کی جونپور کے عیسی اسپتال میں علاج کے دوران موت۔دھرنے پر بیٹھے اہل خانہ

جون پور ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 20 نومبر 2020) شہر کے سٹی اسٹیشن روڈ پر واقع ایشااسپتال میں بخشا پولیس اسٹیشن علاقے کے رام نگر بلاک   سے دیہاتیوں نے اس وقت ہنگامہ کھڑا کردیا جب وینٹی لیٹر پر زیر علاج 9 سالہ بچی کی موت ہوگئی ، کنبہ کے افراد نے الزام لگایا کہ 9 سالہ بچی گولڈی تیواری کو گزشتہ 15 نومبر کو ایک گائے نے سینگھ مار دی تھی ، جس کی وجہ سے اس کے سر میں چوٹ آگئی تھی ، اس کا علاج گذشتہ 5 روز سے یہاں کے عیسی اسپتال میں چل رہا تھا ،



 کل شام سے ہی لڑکی کی حالت تشویشناک ہوگئی  اور راہل سری واستو  نامی  ڈاکٹر نے یہ کہتے ہوئے اسے وینٹی لیٹر پر رکھ دیا کہ بچی کو بچایا جاسکتا ہے لیکن جب لواحقین نے اس کی صورتحال دیکھی تو انھیں معلوم ہوا کہ لڑکی گذشتہ رات ہی فوت ہوگئی  ،صرف پیسہ کمانے کے لئے اسے وینٹی لیٹر پر رکھ دیا گیا تھا  یہ جان کر اہل خانہ  کے لوگ وہیں پر  مظاہرہ کرنے لگے، حالانکہ اسپتال کے مینیجر کی طرف سے کسی بھی   رقم کا مطالبہ نہیں کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی اہل خانہ اسپتال کے سامنے احتجاج پر بیٹھ  گئے،


 وہیں پر متوفیہ بچی کے اہل خانہ نے اسپتال پر پچاس ہزار روپے لینے کا الزام لگایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ راہل سری واستو کے خلاف ہیں۔ایف آئی آر درج ہو،  عیسی اسپتال کے مینیجر ویریندر کمار سنگھ نے بتایا بچی کو  تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا ، حالت انتہائی تشویشناک تھی ، علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ، واضح رہے اسپتال انتظامیہ کی طرف سے  کسی بھی قسم کے پیسوں کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad