تازہ ترین

پیر، 9 نومبر، 2020

مولانامحمد سلمان گنگوہی کی تشریف آوری پر دینی مجلس کا انعقاد


چھترگاچھ، کشن گنج ۹/ نومبر (پریس ریلیز) ادارہ فیض القرآن ٹھکری باڑی میں مسجد کی چھت ڈھلائی کے موقع پر وہاں کےمہتمم مولانا ممتاز عالم کی دعوت پر مولانا محمد سلمان خلیفہئ مجاز فقیہ الامت مفتی محمود حسن گنگوہی کی تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر مفتی صبیح اختر قاسمی شیخ الحدیث جامعہ جلالیہ ہوجائی آسام کی سفارش پر مولانا ممتاز عالم نے چھترگاچھ کی جامع مسجد میں مولانا محمد سلمان کے بصیرت آمیز بیان سے اہل چھترگاچھ کو مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ مغرب بعد جامع مسجد چھترگاچھ میں روحانی و نورانی دینی نشست کا انعقاد ہوا،



 جس میں عوام کے علاوہ علمائے کرام بھی تشریف فرما رہے۔ پروگرام کا آغاز مولانا مرغوب الرحمن کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا نیز انہوں نے نعتیہ کلام بھی پیش کیا۔ مولانا ممتاز عالم نے مہمان ذی وقار مولانا محمد سلمان کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ مولانا سلمان صاحب جہاں ایک خدا ترس بزرگ ہیں وہیں جامعہ اشرف العلوم گنگوہ کے استاذ حدیث بھی ہیں، نیز فقیہ الامت مفتی محمود حسن گنگوہیؒ کے خلیفہ اور خادم خاص ہیں۔ مولانا مفتی صبیح اختر قاسمی نے کہا کہ ہمیں مولانا ممتاز عالم کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ ان کی برکت سے بڑے بڑے اللہ والے اور اکابرین کا ورود علاقے میں ہوتا رہتا ہے،


 انہوں نے کہا کہ ادارہ فیض القرآن کی ترقی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس ادارے میں اکابرین اور اولیاء اللہ کی آمد و رفت رہتی ہے۔ آخر میں مہمان خصوصی مولانا سلمان نے اپنے پرمغز بیان میں رسول پاک ﷺ کی سیرت و اخلاق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے رسول کے اخلاق و کردار کی طرح سے اپنے اخلاق و کردار کو بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ ہماری ہر نقل و حرکت میں رسول پاک ﷺ کی سنت کا عکس ہو۔ حضرت کی دعا پر ہی مجلس کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad