تازہ ترین

منگل، 3 نومبر، 2020

یوگی کا ’لو جہاد پر تبصرہ‘ ووٹ بینک کی خاطر اشتعال انگیزی اور تفریق کی کوشش: پاپولر فرنٹ

پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی قومی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پاس کردہ ایک قرارداد میں ’لو جہاد‘ کے نام پر یوگی آدتیہ ناتھ کی دھمکی کی مذمت کی گئی۔



یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ان کے مطابق ’لو جہاد‘ پھیلانے والوں کے خلاف کیا گیا تبصرہ ووٹ بینک کی سیاست کی خاطر اشتعال انگیزی پھیلانے اور سماج میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ اس قسم کے تبصروں کا مقصد مسلمانوں کے ذہنوں میں زیادہ سے زیادہ خوف پیدا کرنا ہے، جن پر سنگھ پریوار ’لو جہاد‘ کا غلط الزام لگاتا رہا ہے۔ مختلف مرکزی و ریاستی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ بغیر کسی شک کے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ”لو جہاد“ دائیں بازو کی جماعتوں کے ذریعہ مسلمانوں کو بے عزت اور الگ تھلگ کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی 


اسلاموفوبیا پر مبنی سازش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ تاہم بی جے پی آج بھی اس پروپگنڈے کو رہ رہ کر اٹھاتی رہتی ہے حتیٰ کہ اس کو لے کر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتی رہتی ہے۔ ایک وزیر اعلیٰ کے لئے اس حد تک گر جانا زیب نہیں دیتا۔ دراصل یہ لوگ آئین کے ذریعہ شہریوں کو دی گئی اپنی پسند کے مذہب کو اپنانے، اس پر عمل کرنے اور اس کی دعوت دینے کی آزادی پر حملہ بولنا چاہتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad