تازہ ترین

Post Top Ad

ہفتہ، 21 نومبر، 2020

ثناء خان نے فلمی دنیا کو الوداع کہنے کے بعد مفتی انس کے ساتھ کیا نکاح

سورت ۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 21نومبر 2020)بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے فلم انڈسٹری کو الوداع کہنے کے بعد  رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئی ہیں۔انہوں نے جمعہ کے روز اہل خانہ کی  موجودگی میں مولانا مفتی انس کے ساتھ سورت میں نکاح کرلیا ہے ، 



 ثناء اور اس کے شوہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔  اس ویڈیو میں ثنا اپنے شوہر کے ساتھ شادی کا کیک کاٹتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔  ثناء سفید رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس  نظر آرہی ہیں ، جبکہ مفتی صاحب نے سفید رنگ کا کرتہ پائجاما پہنا ہوا ہے۔  ثناء کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ، شائقین نئے شادی شدہ جوڑے کو ان کی شادی کے لئے مبارکباد دے رہے ہیں۔


 اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری  چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، ثناء خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک لمبی پوسٹ لکھی ، جس میں مداحوں  کا شکریہ ادا کیا ، نیز بالی ووڈ چھوڑنے کے پیچھے  کی وجہ بھی بیان کی تھی۔

 

 انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ثناء خان نے لکھا ، 'بھائیو اور بہنو! آج میں آپ سے اپنی زندگی کے ایک اہم موڑ پر بات کر رہی ہوں۔  میں برسوں سے شوبز فلم انڈسٹری کی زندگی گزار رہی ہوں اور اس  عرصے میں مجھے اپنے پیاروں کی طرف سے بہت عزت و شہرت  دولت ملی ہے ، جس کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں ، لیکن  مجھے کچھ دنوں سے یہ   احساس  کھایا جارہا ہیکہ  انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد  صرف یہ ہے کہ وہ دولت اور شہرت حاصل کرے؟


 انہوں نے مزید لکھا- "کیا اس پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا۔ہیکہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے سہارا اور لاچار ہو ، کیا اس شخص کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ وہ کسی بھی وقت مر سکتا ہے  "اور موت کے بعد اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ میں ان دو سوالوں کے جواب ڈھونڈ رہی ہوں ۔ خاص کر یہ دوسرا سوال ، موت کے بعد میرا کیا بنے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad