تازہ ترین

جمعرات، 5 نومبر، 2020

سعودی عرب میں اعظم گڑھ کے شکیل احمد کی سڑک حادثہ میں دردناک موت ،خاندان میں مچا کہرام

اعظم گڑھ ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 5نومبر 2020) ریاست اترپردیش کے مشرقی ضلع اعظم گڑھ سرائے میر تھانہ  حلقہ کے  دوباواں گاؤں رہائشی شکیل احمد عمر لگ بھگ  55 سال کا سعودی عرب کی دارالحکومت ریاض کے الخبر شاہ راہ پر سڑک حادثے میں موت ہوگئی ۔



مرحوم گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب کے ریاض میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں نوکری کرتے تھے۔اطلاع کے مطابق مرحوم جمعرات کی رات اپنے دوستوں کے یہاں سے رات کا کھانا کھا کر اپنی رہائشگاہ پر پیدل ۔یا  سائیکل سے جارہے تھے ،اس بیچ کسی نامعلوم کار نے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے شکیل احمد اعظمی کی موقع ہی پر موت واقع ہوگئی،انا اللہ وانا الیہ راجعون ،مرحوم کی حادثے میں جاں بحق ہونے کی خبر اہل خانہ کو جیسے ہی ملی پورے خاندان میں کہرام مچ گیا، ٹریفک پولیس نے مرحوم کے پاس سے ملے موبائل پر  ڈائل نمبر پر کال کی جس پر انہوں بتایا تمہارے دوست  شکیل کا کار حادثہ میں انتقال ہوگیا ہے 


۔یو این اے نیوز کے نمائندہ سے شکیل احمد مرحوم کے دوست نبی احمد نے بتایا کہ ریاض ٹریفک پولیس  کے افسر سے فون سے پورے معاملے کی ملی جانکاری کے مطابق شکیل احمد کو کسی نامعلوم کارنے پیچھے سے ٹکر مار دی جس سے انکی موقع پر موت واقع ہوگئی۔ 


مرحوم کی لاش کو ٹریفک پولیس ناصریہ نے ریاض کے سی می ایس اسپتال میں بھیج دیا ،مرحوم کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہوگیا ہے ،مرحوم کی تدفین کے تعلق سے ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ انکی تدفین کہاں ہوگی ۔اہل خانہ کے مطابق وہ لوگ مرحوم کی تدفین اپنے ہی گھر اعظم گڑھ میں لاکر کرنا چاہتےہیں۔ مرحوم کے پسماندگان میں دو بچے چار بچیاں  ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad