تازہ ترین

منگل، 17 نومبر، 2020

شراب کے نشہ میں بد مست شخص نے کی ہنگامہ آرائی:پولیس نے حراست میں لیا

دیوبند:17 نومبر (دانیال خان)رنکھنڈی گاؤں میں ایک شخص نے شراب کے نشہ میں بد مست ہوکر زبر دست ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے وہاں رکھی ہوئی اینٹیں برسائی،جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت دو لوگ زخمی ہو گئے،زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 



کوتوالی دیوبند میں دی گئی تحریر میں رنکھمڈی گاؤں کے رہنے والے اشوک نے بتایا ہے کہ دیر شام گاؤں کا ہی ایک شخص شراب پیکر اس کے گھر میں گھس آیا اور اس کے ساتھ گالی گلوچ کرنے لگا،جب اس کا بھتیجہ آزاد شور شرابہ سن کر باہر آیا تو شرابی نے اسکو کاٹ کر زخمی کر دیا جب انہوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو وہ بھاگ کر چھت پر چڑھ گیا اور اینٹیں برسانی شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اس کا بھتیجہ انکت اور بھابھی اوشا زخمی ہو گئی،


ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے شرابی شخص کو بمشکل تمام حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحریر کی بنیاد پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad