تازہ ترین

جمعرات، 5 نومبر، 2020

الفلاح فرنٹ کے حافظ وامق شیرازی ایک ہندو بھائ کیلئے بنے مسیحا

بلڈ ڈونیٹ گروپ کو تعاون کریں عوام:ذاکر حسین

جونپور ،5 نومبر( نامہ نگار ) الفلاح فرنٹ نے ایک بار پھر انسانیت اور بھائی چارہ کی مثال پیش کی ہے۔اطلاعات کے مطاب4 نومبر کو ایک غیر مسلم بھائ کو ایمر جینسی میں خون کی  ضرورت تھی تو انہوں نے الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد بہت ہی مشقت کے ساتھ محمد وامق شیرازی اور معاذ شیرازی نے بلڈ کا انتظام کرایا۔



مریض کی حالت دیکھتے ہوئے حافظ محمدوامق شیرازی جونپور کےصدر ہاسپیٹل پہنچے اور  ایک اجنبی غیر مسلم بھائ کو اپنا قیمتی خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر حافظ محمدوامق شیرازی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،اگر آپ دوسروں کی مدد کرینگے تو اللٰہ تعالیٰ آپ کی ہرمشکلات کو آسان فرمادیگا۔ بتا دیں کہ الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ اب تک 105  مریضوں کو مفت میں بلڈ ڈونیٹ کرچکا ہے،کسی سے کوئ بھید بھاؤ نہیں صرف اللٰہ کی رضامندی کے لۓ یہ گروپ کام کررہا ہے.


 اس گروپ کے بانی ذاکر حسین کارکنان کو مسلسل آپس میں بھائ چارگی اور انسانیت کا درس دیتے  رہتے ہیں  ۔ اللٰہ تعالیٰ انکی محنت کو صرفِ قبولیت سے نوازیے۔آمین اب تک جتنے بھی لوگوں نے بلڈ ڈونیٹ کیا ہے اللٰہ تعالیٰ انکے لۓ صدقۂ جاریہ بنا. آمین۔

اس موقع پر محمد معاذ شیرازی نے بھی بہت محنت کرکے ہندو بھائ کا دل جیتا۔وامق شیرازی کے اس عظیم کام پر اتحاد منچ کے کنوینر اسماعیل باٹلی والا، عبد اللہ مقصود،یو این اے نیوز کے محمد اسماعیل،آئ این اے نیوز کے حافظ ثاقب،علی اشہد آعظمی،عاصم طاہر،صدائے حق نیوز کے آفتاب اظہر صدیقی،اسٹار نیوز کے نوشاد عثمانی،ولیفیئر پارٹی آف انڈیا کے سراج طالب،عارف اخلاق، سماجی کارکن سید شاہد،سماجی کارکن جنت جیلانی،سالم آعظمی،نورالدین آفتاب،اقبال لوکھنڈوالا،سنتوش ایڈوکیٹ (ہائی کورٹ)عدیل صدیقی ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ)نے مبارکباد پیش کی اور الفلاح فرنٹ کے کاموں کی ستائش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad