تازہ ترین

منگل، 12 جنوری، 2021

سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو کی جونپور آمد آج

جون پور ۔اجود قاسمی ۔(یو این اے نیوز 12جنوری 2021)اتر پردیش کے جونپور میں سابق وزیر اعلیٰ و سماج وادی پارٹی کے چیف اکھیلیش یادوایس پی کے سینیئر رہنما مرحوم پارس ناتھ یادو کے یومِ پیدائش پر منعقدہ پروگرام میں     آج شرکت کریں گے۔



سماج وادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلٰی اکھیلیش یادو  12 جنوری کو جون پور آرہے ہیں۔ اس دوران وہ ضلع کے برسٹھی بلاک میں واقع شری رام پوسٹ گریجویٹ کالج آدم پور نگوہ میں ملہنی کے سابق رکنِ اسمبلی و سابق کابینہ وزیر مرحوم پارس ناتھ یادو کی یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیں


سابق وزیر اعلیٰ و ایس پی کے قومی صدر اکھیلیش یادو کی آمد کی خبر سے ضلع انتظامیہ نے مکمل  تیاری شروع کر لی ہے 


آپ کو بتادیں کہ پوروانچل کی سیاست میں ملائم سنگھ یادو کے بے حد قریبی مانے جانے والے سابق کابینہ وزیر مرحوم پارس ناتھ یادو کی آج (12جنوری ) کو یومِ پیدائش ہے۔


ملہنی کے نومنتخب رکنِ اسمبلی لکی یادو نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو میرے والد کی وفات پر مجھ تک نہیں پہونچ پائے تھے جس کو لے کر وہ 12 جنوری کو ان کی پیدائش پر اہل خانہ سے مل کر ہمدردی کا اظہار کرنے اور ان کی یوم پیدائش منانے کے لیے آرہے ہیں۔



رکن اسمبلی لکی یادو کے مطابق پروگرام تقریباً ایک گھنٹہ کا ہوگا۔سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی حفاظت کے لیے برسٹھی پولیس پوری طرح چاق و چوبند انتظامات میں مصروف ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad