تازہ ترین

منگل، 5 جنوری، 2021

دارالعلوم بہادرگنج ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے بیواؤں کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا ہر صاحب ثروت کو سردی سے ٹھٹھرنے والوں کی دعا لینی چاہیے: قاری مسعود الر

بہادرگنج، کشن گنج ابو اسجد.یو این اے نیوز5جنوری 2021} التاباڑی اور دیسیاٹولی پنچایت کے مختلف گاؤں کی تقریباً پچاس بیواؤں اور ضرورت مندوں کے درمیان ”دارالعلوم بہادرگنج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ“ کی جانب سے کمبل تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر الحاج قاری مسعود الرحمٰن  نائب ناظم دارالعلوم بہادرگنج کے مبارک ہاتھوں اور  الحاج قاری سالم انظر صاحب مہتمم مدرسہ رشیدیہ فرقانیہ التاباڑی، مولانا ہاشم انور قاسمی مدرس دارالعلوم حسینیہ اسلامپور، مولانا وصی انور مہتمم مدرسہ کوئیماری دامت برکاتہم العالیہ کی موجودگی میں کمبل تقسیم کیا گیا۔ 



  جناب حافظ عیسٰی صاحب، جناب حافظ اسامہ صاحب، جناب حافظ ایثار صاحب اور ظفر امام قاسمی  و دیگر مدرسین دارالعلوم بہادرگنج نے بھی اس موقع پر اپنی شرکت درج کرائی۔

      

اہل ضرورت نے دارالعلوم بہادرگنج ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعائے خیر کا اہتمام کیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ اس کڑاکے کی سردی میں ضرورت مندوں کا خیال رکھنا اور مستحقین کی حتی الامکان مدد کرنا یقیناً ایک قابلِ ستائش اور لائقِ مبارک باد عمل ہے۔ 

  

  اللہ تعالی موصوف نگراں کے اس مبارک عمل کو قبول فرمائے اور موصوف کو مزید رفاہی کاموں کی توفیق ارزانی عطا کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad