تازہ ترین

پیر، 11 جنوری، 2021

ہیومن پیس یونین کی جانب سے ”قومی یکجہتی کانفرنس“کا انعقاد اتحاد و اتفاق، انصاف اور’رواداری‘ میں تمام مذاہب کی تعلیم یکساں: دانشوران


کشن گنج ;ہیومن پیس یونین کے زیراہتمام منعقدہ قومی یکجہتی کانفرنس نہایت تزک واحتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔کانفرنس کی صدارت الحاج مفتی جسیم اختر استاذ حدیث دارالعلوم بہادرگنج نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹراقبال ہانڈی بھاسہ نے انجام دیے۔ علاقے کے مشہورومعروف علمائے کرام ودانشوران نے شرکت فرماکرہرایک نے”قومی یکجہتی“پرسیرحاصل تقاریر سے سامعین کومستفیدکیا۔



یونین کے فاؤنڈر جاں نثارقاسمی نے خطبہئ صدارت پیش کیا اوریونین کے بنیادی اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے معاشرہ کوصحیح رخ پرلانے کے لیے اپنے صدارتی خطبے میں تعلیمات نبوی پرعمل پیراہوتے ہوئے غیرمسلم بھائیوں سے اچھے روابط قائم کرنے کی بات بھی کہی۔اس کانفرنس میں اپنی شمولیت سے زینت بخشنے والے علمائے کرام میں مولاناالیاس مخلص صدر جمعیۃ علماء ضلع کشن گنج، مولاناشمیم ریاض ندوی محرک مجلس علمائے ملت کشن گنج،


مولاناآفتاب اظہرصدیقی  صوبائی انچارج راشٹریہ علماء کونسل،مولاناعبدالوکیل قاسمی صدر مجلس علمائے ملت رائے پور پنچایت،مولانازبیر،مفتی دانش انور،مفتی ازہدلطیف،مفتی شبیراحمد،مفتی عبدالباری،مفتی رہبرنواودیگرعلماء کرام ودانشوران جناب دیانندمنڈل ماسٹرقمرالہدی،ماسٹراشفاق،ڈاکٹراصغرمبین ودیگرحضرات شامل ہیں۔ 


دانشوران نے اپنی گفتگو میں انسانیت کے فروغ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر مذہب انسانیت کی تعلیم دیتا ہے اور اتحاد و اتفاق، انصاف اور’رواداری‘ میں تمام مذاہب کی تعلیم یکساں ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad