تازہ ترین

منگل، 5 جنوری، 2021

جونپور: چہل قدمی کے لیے شاہی قلعہ کو کھولنے کی اجازت

جون پور۔اجود قاسمی ،(یو این اے نیوز 5جنوری 2021)ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد محکمہ آثارِ قدیمہ سارناتھ کے سپرنٹنڈنٹ نے صبح میں چہل قدمی (مارننگ واک) کے لئے جونپور کے شاہی قلعہ کو کھولنے کی اجازت دی۔



ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں شاہی قلعہ کے احاطہ میں ایک اہم میٹنگ جے راجو کی صدارت میں طلب کی گئی جس میں 5 جنوری کو شاہی قلعہ کو کھولنے کے قواعد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بعد محکمہ آثارِ قدیمہ سارناتھ کے سپرنٹنڈنٹ نے صبح میں چہل قدمی کے لئے جونپور کے شاہی قلعہ کو کھولنے کی اجازت دے دی۔



اس خبر کے موصول ہوتے ہی ویاپار منڈل کلیان سمیتی اتر پردیش کے ریاستی صدر جاوید عظیم نے مسرت کا اظہارِ کرتے ہوئے تمام تاجروں کی جانب سے ضلعی مجسٹریٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویاپار منڈل کلیان سمیتی کے تمام ممبران اس فیصلے سے خوش ہیں۔


میٹنگ میں مارننگ واکر ایسوسی ایشن کے صدر وریندر پردھان نے حفاظت معاون جے راجو کا شکریہ ادا کیا اور 5 جنوری کو بوقتِ صبح تمام ساتھیوں کو مدعو کیا۔مارننگ واکر کلب سے نکھلیش سنگھ نے شہری باشندوں کو مبارکباد پیش کیا اور اپنی صحت کے تئیں چوکنا رہنے کو کہا۔


اس موقع پر اتر پردیش ادھیوگ ویاپار منڈل کے ریاستی وزیر سومیشور کیسروانی، اتر پردیش یوتھ کے سینئر نائب صدر آشیش گپتا، جونپور ادھیوگ ویاپار منڈل کے ضلع نائب صدر ششانک سنگھ نے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad